پیر 24 مارچ 2025 - 23:39
اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے/ باہمی تنازعات اور فرقہ واریت کو ختم کر کے دنیا میں اسلام کا صحیح تعارف کرائیں

حوزہ / پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر مذھبی امور و بین المذاھب ھم آھنگی جناب سردار محمد یوسف کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور میں "اسلاموفوبیا اور تحفظ ناموس رسالت" کے موضوع پر اھم کانفرنس منعقد ھوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ عارف حسین واحدی نے "اسلاموفوبیا اور تحفظ ناموس رسالت" میں شرکت کی اور خطاب کرتے ھوئے کہا: ختم نبوت کا عقیدہ تمام امت مسلمہ کا ایسا عقیدہ ھے کہ جو کسی بھی مسلمان کے لئے اپنی جان سے زیادہ عزیز ھے۔

انہوں نے مزید کہا: مسلمان بھائی کی کسی قسم کی توھین قابل قبول نہیں اور اسلاموفوبیا یا اسلام ھراسی کے حوالے سے پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ھے کہ اسی قراردار پر اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو اس عنوان سے دن معین کیا۔

اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے/ باہمی تنازعات اور فرقہ واریت کو ختم کر کے دنیا میں اسلام کا صحیح تعارف کرائیں

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: اسلامی تعلیمات اور مقدس نظریہ کی وجہ سے عالمی شیطانی اور کفریہ طاقتیں اسلام سے خطرہ محسوس کر رہی ہیں۔ اس لئے قرآن اور ذات حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توھین کرتے ھیں۔

انہوں نے کہا: ضرورت اس امر کی ھے کہ ھم اپنے تنازعات اور فرقہ واریت کو ختم کر کے دنیا میں اسلام کا صحیح تعارف کرائیں۔ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اگر مثبت انداز میں اسلام کا پیغام پہونچے اور منفی سوچ پر کنٹرول کیا جائے تو اسلام ھراسی کے مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha